Open in app

Sign In

Write

Sign In

Ali Qadar Ali Qadar.Com
Ali Qadar Ali Qadar.Com

443 Followers

Home

Lists

About

Jun 2

ناگہاں

ناگہاں سنتے ہیں کچھ ناگہاں ہو جائے گا مہرباں زمین پر آسماں ہو جائے گا آنے لگی ہے ندا یہ خلا کے اندر سے چلنا وفا کی راہ پہ دشتِ جفا کے اندر سے لٹ نہ پائے پھر کبھی روشنی کی آبرو ظلمت مٹا دو اس طرح قصرِ ضیا کے اندر سے فروغ دو تم اگر سچ کی گفتار کو ہر کوئی پھر تیرا ہم زباں ہو جائے گا سنتے ہیں کچھ ناگہاں ہو جائے گا مہرباں زمین پر آسماں ہو جائے گا

1 min read

1 min read


Jun 1

ناگہاں

ناگہاں سنتے ہیں کچھ ناگہاں ہو جائے گا مہرباں زمین پر آسماں ہو جائے گا ہونے لگیں سرگوشیاں گھر کی فضا کے اندر بھی پکنے لگا ہے لاوا بدلی فضا کے اندر بھی وجود کے جو زخم ہیں ناسور بن چکے ان کا کچھ علاج ہے اس دعا کے اندر بھی دیکھنا پردہ اٹھا جب کھیل سے میں بھی حیراں ہو جاؤں گا تو بھی حیراں ہو جائے گا سنتے ہیں کچھ ناگہاں ہو جائے گا چہرے عیاں ہو جائیں گے ہیں دائروں کے اندر جو سب کی نظر میں آئیں گے ہیں آستیں کے خنجر جو

1 min read

1 min read


May 22

لکھتے لکھتے

لکھتے لکھتے کٹتی نہیں شامِ جبر لکھتے لکھتے ملتی نہیں امیدِ سحر لکھتے لکھتے فضائے دل میں اداسی ہے ویرانی ہے جنگل اداس لمحوں کا زندگانی ہے اندھیرا ہے بے یقینی کا کام آنکھ کی بینائی نہیں دیتی ہے روشنی امید کی دیکھائی نہیں دیتی ہے برسی نہ فصلِ امید پہ برکھا عدل کی رہے شجرِ آرزو بے ثمر لکھتے لکھتے کٹتی نہیں شامِ جبر لکھتے لکھتے ملتی نہیں امیدِ سحر لکھتے لکھتے

1 min read

1 min read


May 21

لکھتے لکھتے

لکھتے لکھتے کٹتی نہیں شامِ جبر لکھتے لکھتے ملتی نہیں امیدِ سحر لکھتے لکھتے غافل ان کے لئے عدل کے ایوان ہیں لوگ جو بیٹھے ہوئے بے سر و سامان ہیں منصف ہیں بیٹھے ہوئے منصبِ عدالت پر رحم نہیں آتا جنہیں نارسا کی حالت پر حق رات دن کی محنت کا آتا نہیں ہتھیلی پر انگلیاں تھک گئیں مگر لکھتے لکھتے

1 min read

1 min read


May 14

طلوع

طلوع ابھی شبِ دروغ کا اندھیرا ہے طلوع سچ کی سحر نہیں ہوتی ہے ابھی تالے ہیں لگے ہوئے زبانوں پر ابھی روک ہے سچ کی اڑانوں پر سخت دھوپ ہے حالات کے جبر کی پرندے بیٹھے ہیں تپی ہوئی چٹانوں پر ہاتھ خفیہ ہیں تھامے ہوئے کمانوں کو تیر آتے ہیں گرتے ہیں نشانوں پر پتہ چلتا ہے لاشہء مقتول کا خبر قاتل کی مگر نہیں ہوتی ہے ابھی شبِ دروغ کا اندھیرا ہے طلوع سچ کی سحر نہیں ہوتی ہے

1 min read

1 min read


May 13

وقفہء شام

وقفہء شام وقفہء شام کے درمیاں میں آئیں گے قفس سے چھوٹے پرندے آشیاں میں آئیں گے جستجو امن کی آشتی کی رکھتے ہیں آرزو جو علم کی روشنی کی رکھتے ہیں وہ ستارے رات کو حلقۂ کہکشاں میں آئیں گے قفس سے چھوٹے پرندے آشیاں میں آئیں گے جو لوگ تھے بکھرے ہوئے ادھر ادھر وہ بن گئے ہیں اب تیرے ہمسفر دیکھ کر انداز تیرے سفر کا نئے مسافر اب تیرے کارواں میں آئیں گے وقفہء شام کے درمیاں میں آئیں گے قفس سے چھوٹے پرندے آشیاں میں آئیں گے

1 min read

1 min read


May 9

رواں دواں

رواں دواں اگر آپ کی ذات کی عمارت کی بنیاد صداقت امانت اور دیانت پر استوار ہوئی ہے تو آپ مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہیں آپ کبھی ایسے راستے پر روان نہیں ہو سکتے جو راستہ زوال اور پستی کی جانب جاتا ہے آپ ہمیشہ کامیابی اور انسانی عروج کے راستے پر رواں دواں رہیں گے

1 min read

1 min read


May 6

زندگی

زندگی زندگی اپنے لیے خوشی خوشحالی اور دولت حاصل کرتے رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ زندگی دوسروں کے لیے خوشی خوشحالی اور امن کے راستے ہموار کرنے کا نام ہے تاریخ کے اوراق میں انہی کے نام زندہ و تابندہ رہتے ہیں جو اپنی زندگی خدمتِ مخلوق کے لیے وقف کر دیتے ہیں

1 min read

1 min read


May 3

عمارتِ دل

عمارتِ دل خواہشوں کے جلنے سے عمارتِ دل میں غبار رہتا ہے خوشی روٹھ کے بیٹھی ہے ناراض دلہن کی طرح غم ہیں جلوہ نما سیجء زندگانی پہ عکس ہے تصویرِ دکھ کا کتابِ حیات میں ہیں الجھے ہوئے حالات کے حاشیے ہر پیجء زندگانی پہ امید کی حویلی بھی ٹوٹی ہوئی رہتی ہے ٹوٹا ہوا زینہء اعتبار رہتا ہے خواہشوں کے جلنے سے عمارتِ دل میں غبار رہتا ہے

1 min read

1 min read


May 1

حق

حق کمزور ہے نظام عدل کا میری دنیا میں حق اجرت کا مزدور کو نہیں ملتا ہے خواہشیں ملبے میں التجاؤں کے دبی رہتی ہیں التجائیں قبضے میں فرض ناآشناؤں کے دبی رہتی ہیں عمل نہیں ہوتا ہے ندائے حقدار پہ صدائیں ہواؤں میں خلاؤں میں دبی رہتی ہیں صلہ محنت کا نارسا کو کمزور کو نہیں ملتا ہے حق اجرت کا مزدور کو نہیں ملتا ہے نقل میں اصل چہرے کو چھپائے بیٹھے ہیں روپ کیا کیا انساں سجائے بیٹھے ہیں لوٹ لینے کو خوشی انسان کی

1 min read

1 min read

Ali Qadar Ali Qadar.Com

Ali Qadar Ali Qadar.Com

443 Followers

Ali Qadar son of Muhammad Zar khan village Gorsian tehsil Sohawa district Jhelum Pakistan . Phone number+923215614519 AliQadar2019@gmail.doman.com

Following
  • Enescu Alexandru Jean

    Enescu Alexandru Jean

  • Rui Alves

    Rui Alves

  • Som Dutt

    Som Dutt

  • Hasnain A

    Hasnain A

  • Susie Kearley

    Susie Kearley

See all (921)

Help

Status

Writers

Blog

Careers

Privacy

Terms

About

Text to speech

Teams